ابنا: صدراحمدی نژاد نے مغربی ملکوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار خریدنے پر بعض علاقائي ملکوں کی مذمت کی اور کہا ہے اگر ان ملکوں کا مقصد ان ہتھیاروں کو صہیونی ریاست کے خلاف استعمال کرنا ہے توانہیں یہ جان لینا چاہیے کہ صہیونی ریاست کو ختم کرنے کےلئے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر علاقائي ممالک صہیونی ریاست سے تعلقات منقطع کرکے ایک جھڑکی بھی دیدیں تو صیہونی حکومت ختم ہوجائے گي۔
صدر جناب احمدی نژاد نے صوبہ خراسان رضوی کے شہر کاشمر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بعض ملکوں پر تنقید کی جنہوں نے امریکہ سے ساٹھ ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغاں عوام کے قتل عام کی بھی مذمت کی ۔....... /169